26 اکتوبر 2014 - 12:28
اسرائیل کی کارروائی میں ایک اور امریکی شہری ہلاک

امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق 14 سالہ عروہ حماد جمعے کی شام مغربی کنارے کے قصبے سلواد میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مارا گیا تھا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمۂ خارجہ نے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ایک فلسطینی نژاد امریکی نوجوان کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

محکمۂ خارجہ کے مطابق 14 سالہ عروہ حماد جمعے کی شام مغربی کنارے کے قصبے سلواد میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مارا گیا تھا۔

امریکی محکمۂ خارجہ نے اسرائیلی حکومت سے نوجوان کے قتل کی فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیل میں رواں ہفتے کسی امریکی شہری کے ہلاک ہونے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

.......

/169